11 مارچ 2012 - 20:30

واشنگٹن … امريکي محکمہ دفاع پينٹا گون نے کہا ہے کہ گوانتا نامو بے سے پانچ طالبان قيديوں کي قطر منتقلي کا ابھي کوئي فيصلہ نہيں کيا گيا.

ابنا: پينٹا گون کے ترجمان نے غير ملکي نيوز ايجنسي کو بتايا کہ گوانتا نامو بے کا قيد خانہ بند کرنے کا فيصلہ بالکل واضح ہے. ليکن ابھي وہاں سے قيديوں کي منتقلي کے بارے ميں کوئي فيصلہ نہيں کيا گيا. اس بارے ميں کوئي بھي فيصلہ امريکي قانون کے مطابق اور کانگريس کے ساتھ مشاورت سے کيا جائے گا. اس سے پہلے کابل ميں افغان حکام نے کہا تھا کہ گوانتاناموبے کے امريکي قيد خانے ميں موجود پانچ طالبان قيديوں نے قطر منتقل ہونے پر آمادگي ظاہر کي ہے اور توقع ہے کہ اس اقدام سے افغانستان ميں مصالحت کے ليے کي جانے والي کوششوں کو تقويت ملے گي.  .......

/169